بھارتی فوج کی تاریخ کا سب سے تیز ترین ریلیف اور ریسکیو آپریشن میانمار میں کیا گیا

بھارتی فوج کی تاریخ کا سب سے تیز ترین ریلیف اور ریسکیو آپریشن میانمار میں کیا گیا

۔

نئی دہلی: ہندوستانی فوج کی تاریخ کا سب سے تیز ترین ریلیف اور ریسکیو آپریشن زلزلہ زدہ میانمار میں کیا گیا جس میں 650 ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیجا گیا اور فوج کے قائم کردہ عارضی اسپتال میں 65 سرجریوں سمیت 2500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔
بھارت نے میانمار میں راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے آپریشن برہما شروع کیا تھا اور اس کامیاب آپریشن کے بعد منگل کی شام بھارتی فوج کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ وطن واپسی کے بعد فوج کے 50 پیرا شوٹ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نوین کمار نے ایئر فورس اسٹیشن ہندن پر میڈیا کو بتایا کہ یہ فوج کی تاریخ میں اب تک کا سب سے تیز ترین ریلیف اور ریسکیو آپریشن ہے۔
انہوں نے کہا، "فوج نے آپریشن برہما کے تحت سرجیکل سہولیات سے لیس آپریشن تھیٹر کے ساتھ 200 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنایا تھا، جو میانمار کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ جان بچانے والی سرجریوں کے علاوہ، ہسپتال نے ٹراما سینٹر اور او پی ڈی میں مریضوں کی دیکھ بھال بھی کی تھی۔ ہسپتال میں 250 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔ یہ ہندوستانی فوج کی تاریخ کا سب سے تیز ریسکیو اور ریلیف آپریشن ہے جو کہ بحران کے وقت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے اتحاد کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج نے اس آپریشن کے تحت تقریباً 125 ارکان کی ٹیم میانمار بھیجی تھی۔ ہسپتال میں لیبارٹری، ایکسرے کی سہولت اور جان بچانے والی ادویات کا ذخیرہ موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے میانمار کو 650 ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم نے ضرورت کے مطابق مزید ادویات بھی میانمار میں چھوڑی ہیں۔

About The Author

Latest News