مصطفی آباد میں ہونے والی اموات کے لیے آپ اور بی جے پی ذمہ دار ہیں: یادو

مصطفی آباد میں ہونے والی اموات کے لیے آپ اور بی جے پی ذمہ دار ہیں: یادو

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اتوار کو مصطفی آباد میں چار منزلہ عمارت کے گرنے پر دکھ کا اظہار کیا اور اس واقعے میں لوگوں کی موت کے لیے ریاست کی سابقہ ​​عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
مسٹر یادو نے آج یہاں کہا کہ مصطفی آباد میں چار منزلہ عمارت کے گرنے سے 11 لوگوں کی موت کے لئے بی جے پی اور آپ براہ راست ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں جان و مال دونوں کا نقصان ہوا ہے لہٰذا اس کی اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور غیر مجاز تعمیرات کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے دردناک حادثات سے بچا جا سکے۔
مصطفی آباد میں عمارت گرنے سے 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مصطفی آباد میں 2015 میں بی جے پی کا ایک ایم ایل اے تھا، 2020 میں اے اے پی اور 2025 میں ایک بار پھر بی جے پی ایم ایل اے تھا، جس کی حفاظت میں غیر مجاز تعمیرات جاری ہیں۔

About The Author

Latest News