سنی دیول کی فلم بارڈر 2 23 جنوری 2026 کو ریلیز ہوگی۔

سنی دیول کی فلم بارڈر 2 23 جنوری 2026 کو ریلیز ہوگی۔

ممبئی، بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنی دیول کی آنے والی فلم بارڈر 2 23 اگست 2026 کو ریلیز ہوگی۔
1997 میں ریلیز ہونے والی جے پی دتہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بارڈر میں سنی دیول، سنیل شیٹی، جیکی شراف اور اکشے کھنہ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ تقریباً 27 سال بعد بارڈر کا سیکوئل بن رہا ہے۔ فلم بارڈر 2 میں سنی دیول اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کریں گے۔
سنی دیول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے 'بارڈر 2' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے، 'بارڈر 2' 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
'بارڈر 2' کی ہدایات انوراگ سنگھ دے رہے ہیں، جب کہ جے پی دتہ، ندھی دتہ، بھوشن کمار اور کشن کمار اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔

About The Author

Latest News