زرعی انفراسٹرکچر فنڈ سکیم کی توسیع کی منظوری

زرعی انفراسٹرکچر فنڈ سکیم کی توسیع کی منظوری

نئی دہلی، مرکزی کابینہ نے کسانوں کو زرعی انپٹس میں مالی مدد فراہم کرنے کے لیے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کی توسیع کو منظوری دے دی ہے، اس سلسلے میں بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات اشونی وشنو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت فنانسنگ سہولت کی توسیع کو منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ اس اسکیم کو مزید پرکشش، موثر اور جامع بنائے گا۔
اس فنڈ کا مقصد زرعی شعبے کے منصوبوں کے دائرہ کار کو بڑھانا اور ایک مضبوط زرعی انفراسٹرکچر ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اضافی معاون اقدامات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے زرعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور پیداواری صلاحیت اور پائیداری میں بہتری آئے گی۔

About The Author

Latest News