فرحان اختر کی فلم 120 بہادر 21 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فرحان اختر کی فلم 120 بہادر 21 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

ممبئی، بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کی فلم 120 بہادر 21 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کے ایکسل انٹرٹینمنٹ نے امیت چندر کے ٹریگر ہیپی اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر اپنی فلم 120 بہادر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، جو 21 نومبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم میجر شیطان سنگھ بھاٹی PBHC اور چارلی کمپنی، 13 کماون رجمنٹ کے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ 1962 کی بھارت-چین جنگ کے پس منظر میں 120 بہادر رجانگ لا کی مشہور جنگ سے متاثر ہے، جہاں بہادری اور قربانی نے تاریخ رقم کی۔
فرحان اختر نے فلم 120 بہادر میں میجر شیطان سنگھ بھاٹی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم 120 بہادر کی ہدایت کاری رجنیش 'رازی' گھئی نے کی ہے اور اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

About The Author

Latest News