ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے کسانوں اور فوجیوں کی عزت اور وقار سے کھیلا: AAP

ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے کسانوں اور فوجیوں کی عزت اور وقار سے کھیلا: AAP

 

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی ہریانہ حکومت پر کسانوں، فوجیوں اور ماؤں بہنوں کی عزت اور وقار سے کھیلنے کا الزام لگایا۔
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی پارٹی پہلی بار ہریانہ میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے۔ اب پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کل 20 ستمبر سے ہریانہ میں انتخابی مہم شروع کریں گے۔ اروند کیجریوال کل جمنا نگر کی جگادھری اسمبلی میں اپنا پہلا روڈ شو کریں گے۔ جگادھری کے بعد اروند کیجریوال ڈبوالی، رانیہ، بھیوانی، مہم، پلندری، کلیات، ریواڑی، دادری، اسندھ، بلبھ گڑھ اور بدرا میں بھی انتخابی مہم چلائیں گے۔ فی الحال اروند کیجریوال 11 اضلاع میں انتخابی مہم چلائیں گے، جہاں ان کے 13 پروگرام ہوں گے۔

About The Author

Latest News