وانکھیڑے کی مشکل پچ پر بلے بازوں کا لٹمس ٹیسٹ

وانکھیڑے کی مشکل پچ پر بلے بازوں کا لٹمس ٹیسٹ

 

ممبئی، وانکھیڑے کی مشکل پچ پر ہفتہ کا دن بھارت اور نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لیے کڑا امتحان رہا جہاں بھارت کے پہلی اننگز میں 263 رنز کے جواب میں سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن مہمان ٹیم نے نو وکٹوں پر 171 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے تھے۔ اس تناظر میں مہمان ٹیم کی برتری 143 رنز تک پہنچ گئی ہے اور اس کے واحد بلے باز کا پچ پر آنا باقی ہے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر اعزاز پٹیل سات رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔

About The Author

Latest News