گیانا اور بارباڈوس مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری اعزازات سے نوازیں گے۔
On
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق گیانا مسٹر مودی کو اپنا سب سے اعلیٰ قومی اعزاز 'دی آرڈر آف ایکسیلنس' عطا کرے گا۔ اس کے ساتھ بارباڈوس انہیں باوقار اعزازی 'آرڈر آف فریڈم آف بارباڈوس' سے نوازے گا۔ اس سے قبل حال ہی میں ڈومینیکا نے بھی اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر‘‘ کا اعلان شری مودی کو کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گیانا پہنچنے پر وزیراعظم کا بے مثال استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے صدر ڈاکٹر عرفان علی خود، وزیراعظم مارک انتھونی فلپس، سینئر وزرا اور دیگر معززین موجود تھے۔ ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرے گا۔
About The Author
Latest News
حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل اتوار کو آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی۔
20 Nov 2024 19:36:43
نئی دہلی: حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل اتوار کو دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کے قائدین