راون اور کنس کی طرح بی جے پی حکومت ختم ہوگی: اکھلیش

راون اور کنس کی طرح بی جے پی حکومت ختم ہوگی: اکھلیش

 

اٹاوہ، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ راون اور کنس جیسے آمروں کی طرح موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔
چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر چودھری چرن سنگھ پی جی کالج ہاویرا میں منعقد ایک پروگرام میں مسٹر یادو نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آمرانہ حکومتیں زیادہ دیر نہیں چلتیں۔ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے، تبدیلی کسی بھی دن ممکن ہے۔ رامائن اور مہابھارت کی مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راون اور کنس جیسے آمروں کا خاتمہ ہوا اور موجودہ حکومت کا بھی یہی حشر ہوگا۔

About The Author

Latest News