چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری کو مدمقابل ہوں گی۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری کو مدمقابل ہوں گی۔

 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو اگلے سال 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا اور بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آج یہاں جاری شیڈول کے مطابق بھارت کا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

About The Author

Latest News