بھارت دنیا کی سب سے بڑی سمندری طاقت بن رہا ہے: مودی

بھارت دنیا کی سب سے بڑی سمندری طاقت بن رہا ہے: مودی

 

ممبئی،  وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بحریہ میں ایک ہی دن تین جدید اور بڑے پلیٹ فارمز کی شمولیت ایک مضبوط اور خود انحصاری دفاعی شعبے کی تعمیر کی طرف ہندوستان کا پہلا قدم ہے۔ 21ویں صدی کے مطابق بحریہ کو مضبوط بنانا غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مسٹر مودی نے یہ بات بدھ کو یہاں نیول ڈاکیارڈ میں بحریہ کے تین بڑے جنگی جہازوں آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگیری اور آئی این ایس واگشیر کو بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم 21ویں صدی کی بحریہ کو مضبوط بنانے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھا رہے ہیں اور آج کا ہندوستان دنیا کی ایک بڑی سمندری طاقت بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ پہلی بار ہے کہ ایک ڈسٹرائر، ایک فریگیٹ اور ایک آبدوز کو ایک ساتھ کمیشن کیا جا رہا ہے اور سب سے قابل فخر بات یہ ہے کہ یہ تینوں بڑے پلیٹ فارم ہندوستان میں بنائے گئے ہیں۔ آج کا ہندوستان دنیا کی ایک بڑی سمندری طاقت بنتا جا رہا ہے۔ ،

About The Author

Latest News