باغپت میں اسٹیج گرنے سے سات افراد ہلاک، 75 سے زیادہ زخمی

باغپت میں اسٹیج گرنے سے سات افراد ہلاک، 75 سے زیادہ زخمی

 

باغپت: اترپردیش کے باغپت ضلع کے شری دگمبر جین ڈگری کالج میں منگل کی صبح بھگوان آدتیناتھ کے نروان لڈو مہوتسو کے لیے بنایا گیا لکڑی کا اسٹیج گرنے سے سات عقیدت مند ہلاک اور 75 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد متاثرین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ باروت شہر کوتوالی کے علاقے میں گاندھی روڈ پر ایک مذہبی پروگرام کے دوران پیش آیا جس کا اہتمام گزشتہ 25 سالوں سے ہر سال کیا جاتا ہے۔ میلے کے لیے 65 فٹ اونچا عارضی اسٹیج بنایا گیا تھا لیکن عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے باعث سیڑھیاں گر گئیں۔
جس سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ مرنے والوں میں تراسپال (66)، امیت (35)، ارون (48)، اوشا (24)، شلپی (24)، ونیت جین (40) اور کملیش جین (65) شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ تاہم فوری طور پر ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کچھ متاثرین کو ای-رکشوں میں لے جایا گیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اسٹیج کا ڈھانچہ مٹی میں نمی اور بھاری بھیڑ کے دباؤ کی وجہ سے گرا۔ انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اسے افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے باغپت ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور زخمیوں کی مناسب طبی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

About The Author

Latest News