حکومت امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کرے: کانگریس

حکومت امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کرے: کانگریس

 


نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر تشدد کا نشانہ بنانے اور امریکہ میں ڈی پورٹ کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہندوستانی حکومت کو اس واقعہ پر سخت احتجاج کرنا چاہئے۔
بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پہلے بھی پیش آئے تھے، جس پر کانگریس کی قیادت والی یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) حکومت نے امریکہ کو سخت جواب دیا تھا اور اپنے سفیروں کو دی جانے والی سہولیات کو بھی روک دیا تھا۔
اس بار بھی بھارتی حکومت کو ایسا ہی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ کو جواب دینا چاہیے۔

About The Author

Latest News