گیانیش کمار نے چارج سنبھال لیا

گیانیش کمار نے چارج سنبھال لیا

۔

نئی دہلی: نو تعینات چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی نے بدھ کو یہاں چارج سنبھال لیا۔
شری گیانیش کمار ہندوستان کے 26ویں چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ انہوں نے مسٹر راجیو کمار کی جگہ لی جن کی میعاد منگل کو ختم ہو رہی تھی۔ شری گیانیش کمار کا الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمشنروں ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی نے خیرمقدم کیا۔
چیف الیکشن کمشنر شری گیانیش کمار نے نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد شہریوں بالخصوص نوجوان شہریوں کے نام ایک مختصر پیغام میں کہا کہ انہیں ووٹ ڈالنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ انہوں نے اسے قوم کی خدمت کی طرف پہلا قدم قرار دیا۔ 'مسٹر کمار نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ملک کی خدمت کی طرف پہلا قدم ہے، اس لیے ہندوستان کے شہری جنہوں نے 18 سال کی عمر مکمل کر لی ہے، انہیں ووٹر بننا چاہیے اور ووٹ ڈالنا چاہیے۔' ہندوستان کے آئین، عوامی نمائندگی کے ایکٹ، اس کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط کے مطابق، الیکشن کمیشن ہمیشہ ووٹرز کے ساتھ رہا ہے، ہے اور رہے گا۔

About The Author

Related Posts

Latest News