بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

۔

دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے میچ میں جمعرات کو بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آج یہاں بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد شانتو نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اچھی پریکٹس کی ہے اور کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کو کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ شانتو نے کہا کہ ان کی پلیئنگ الیون میں تین تیز گیند باز اور دو اسپنرز شامل ہیں۔
ادھر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اس صورتحال میں دونوں کپتانوں کو وہ مل گیا جو وہ چاہتے تھے۔ روہت نے کہا کہ یہاں روشنیوں میں بلے بازی کرنا آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری ون ڈے کی پلیئنگ الیون کے مقابلے آج ورون چکرورتی اور ارشدیپ سنگھ باہر ہیں جبکہ رویندرا جدیجا اور محمد شامی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

About The Author

Latest News