فلم بیدا کا آفیشل ٹریلر جاری

فلم بیدا کا آفیشل ٹریلر جاری

 

نئی دہلی، سدھانشو رائے کی فلم 'بیدا' کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
آئی ایم ڈی بی کے مطابق فلم بیدا سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی ہندوستانی فلم ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سائنس فکشن تھرلر فلم ہے۔ فلم کا ٹریلر ہدایت کار پنیت شرما اور فلم بیدا کے مرکزی اداکار سدھانشو اور شوبھت سوجے کی موجودگی میں ریلیز کیا گیا۔ فلم بیدا کے ٹریلر میں ایک تاریک دنیا کی نمائش کی گئی ہے جہاں 'ویمپائر' نامی ایک قوت نے زمینی دائرے کو چیلنج کیا ہے اور ایک ایسی خوفناک قوت کے ساتھ مل گئی ہے جس کا محض ظہور موت کا باعث بنتا ہے۔
ٹریلر لانچ تقریب میں، سدھانشو نے کہا، "بیدا ایک ایسی فلم ہے جس میں پلاٹ اور کہانی سب سے اہم ہے۔ بیدا کی دنیا میں ایک دلچسپ، پراسرار ماحول اور بہت سے کردار ہیں جو آپ کے دماغ اور دل پر انمٹ نقوش چھوڑیں گے۔ رام بابو کا سفر ایک ایسی کہانی ہے جو پہلے کبھی بڑے پردے پر نہیں دکھائی گئی۔ میرے تمام مداحوں کو ہولی اور بیدا مبارک ہو۔'
فلم بیدا کہانی کے مصنف اور اداکار سدھانشو رائے کی لکھی گئی مقبول ترین کہانیوں میں سے ایک پر مبنی ہے اور اس کے ہدایت کار پنیت شرما ہیں۔
فلم بیدا کی کاسٹ میں سدھانشو، شوبھت، منیشا رائے، ہیتن تیجوانی، ترون کھنہ، سوربھ راج جین، اخلاق احمد (آزاد)، دیپک وادھوا، سدھارتھ بنرجی اور پردیپ کابرا سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کے ایڈیٹر پرتیک شیٹی ہیں۔ فلم کا میوزک اور بیک گراؤنڈ اسکور کارتک چنوجی راؤ اور روناڈا بکیش کا ہے۔ یہ فلم بیدا پینوراما اسٹوڈیو کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ یہ فلم 21 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About The Author

Related Posts

Latest News