بی جے پی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام: اکھلیش

بی جے پی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام: اکھلیش

 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ بی جے پی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے تہوار پھیکے لگ رہے ہیں۔
مسٹر یادو نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ اس حکومت نے منافع خوری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ڈیزل، پیٹرول، کھانا پکانے کی گیس، آٹا، چاول، تیل، سوجی، کھویا ہر چیز کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔ ایک طرف مہنگائی عروج پر ہے اور دوسری طرف لوگ بے روزگار ہیں۔

About The Author

Latest News