جسٹس جویمالیا باغچی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔

جسٹس جویمالیا باغچی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔

 

نئی دہلی: جسٹس جویمالیا باغچی نے پیر کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے دیگر تمام ججوں کی موجودگی میں انہیں حلف دلایا۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں دیگر ججز کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔
جسٹس باغچی کی حلف برداری کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد 34 کے مقابلے میں 33 ہو گئی ہے۔
جسٹس باغچی 2 اکتوبر 2031 کو ریٹائر ہو جائیں گے، اس سے پہلے وہ مئی (2031) میں چیف جسٹس آف انڈیا بن سکتے ہیں۔
جسٹس کھنہ کی سربراہی میں اور جسٹس بھوشن آر گاوائی، جسٹس سوریہ کانت، جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس وکرم ناتھ پر مشتمل کالجیم نے 6 مارچ کو جسٹس باغچی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔

About The Author

Latest News