فلم جات کا گانا او رام شری رام ریلیز

فلم جات کا گانا او رام شری رام ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کے ماچو ہیرو سنی دیول کی آنے والی فلم جات کا گانا او رام شری رام ریلیز کر دیا گیا ہے۔
گوپی چند مالینی کی ہدایت کاری میں بنی، جات میں سنی دیول مرکزی کردار میں ہیں، ان کے ساتھ رندیپ ہوڈا، ونیت کمار سنگھ، سیامی کھیر اور ریجینا کیسینڈرا اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم Mythri Movie Makers اور People Media Factory کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ اس فلم کا گانا او رام شری رام ریلیز ہو گیا ہے، جس میں سنی دیول نظر آ رہے ہیں۔ او رام شری رام گانا رام نومی کے موقع پر بھگوان شری رام کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ اسے مشہور میوزک کمپوزر تھمن ایس نے کمپوز کیا ہے۔ فلم جاٹ کے ہائی اوکٹین ایکشن سیکوینسز کو آنل آرسو، رام لکشمن اور وینکٹ نے شاندار طریقے سے تیار کیا ہے۔ تھمن ایس کا پیپی میوزک اور رشی پنجابی کی شاندار سنیماٹوگرافی فلم کے تجربے میں اضافہ کرتی ہے۔ نوین نولی نے ایڈیٹنگ کی ہے اور اویناش کولا نے پروڈکشن ڈیزائن کیا ہے۔ فلم جات 10 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

About The Author

Related Posts

Latest News