پاکستانی شہریوں کے لیے تمام ویزا سروسز معطل

پاکستانی شہریوں کے لیے تمام ویزا سروسز معطل

 

نئی دہلی: حکومت نے جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی کے فیصلوں کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا خدمات فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے تمام موجودہ ویزا 27 اپریل سے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے میڈیکل ویزے صرف 29 اپریل تک کارآمد ہوں گے۔ اس وقت ہندوستان میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو نظر ثانی شدہ ٹائم لائنز کے مطابق اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہندوستان چھوڑنا ہوگا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ پاکستان میں موجود ہندوستانی شہریوں کو بھی جلد از جلد ہندوستان واپس آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

About The Author

Latest News