کیجریوال کی عدالتی حراست میں 8 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

کیجریوال کی عدالتی حراست میں 8 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ درج دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 8 اگست تک توسیع کردی۔
خصوصی جج کاویری باویجا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جیل میں بند مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے درج ایک اور منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلیٰ کی حراست میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔
مسٹر کیجریوال کو تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤس ایونیو میں خصوصی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔
خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رہنما کے کویتا اور دیگر ملزمان کی عدالتی تحویل میں بھی 31 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

About The Author

Latest News