ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

 

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے مبینہ طور پر یہاں اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
ممبئی پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔
بتایا گیا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کئی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ یہ معاملہ خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے اور فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت ملائکہ اروڑا پونے میں تھیں اور جیسے ہی انہیں اس افسوسناک واقعہ کا علم ہوا وہ فوری طور پر ممبئی واپس چلی گئیں۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی اداکارہ کے سابق شوہر ارباز خان بھی ملائیکہ کے والدین کے گھر پہنچ گئے۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

About The Author

Latest News