راج ناتھ نے جرمن وزیر دفاع کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا۔

راج ناتھ نے جرمن وزیر دفاع کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا۔

 

نئی دہلی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کے ساتھ بات چیت میں دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا، مسٹر سنگھ نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ جانکاری دی۔ دونوں وزرائے دفاع نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فضائی اور بحری مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔
انہوں نے لکھا، “جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ ہم نے فضائی اور بحری مشقوں سمیت مختلف سرگرمیوں میں دفاعی شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم نے دفاعی صنعت میں شراکت داری اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔

About The Author

Latest News