بابا صدیقی کے قتل سے ملک بھر کے لوگ خوفزدہ ہیں: کیجریوال

بابا صدیقی کے قتل سے ملک بھر کے لوگ خوفزدہ ہیں: کیجریوال

 

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ جس طرح سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت دھڑے) کے رہنما اور سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کا ممبئی میں سرعام قتل کیا گیا اس سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے لوگ خوف زدہ ہیں۔ .
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹر پر کہا، "ممبئی میں این سی پی لیڈر کو سرعام گولی مارنے کے اس واقعہ سے صرف مہاراشٹر کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورا ملک خوفزدہ ہے۔ کم و بیش یہی ماحول دہلی میں بھی بنا ہے۔ یہ لوگ پورے ملک میں گینگسٹر راج لانا چاہتے ہیں۔ اب عوام کو ان کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر صدیقی کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں ہفتہ کی دیر رات حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

About The Author

Latest News