شام میں شامی قیادت والا سیاسی عمل شروع کرنے کی ضرورت : ہندوستان

شام میں شامی قیادت والا سیاسی عمل شروع کرنے کی ضرورت : ہندوستان


ی دہلی،  ہندوستان نے شام کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے اور ملک کے تمام طبقات کے مفادات کے مطابق شامی قیادت والا ایک پرامن اور جامع سیاسی عمل شروع کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے
 وزارت خارجہ نے شام کی صورتحال پر پیر کو ایک بیان میں یہ بات دوبارہ کہی بیان میں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ہم شام میں موجودہ پیش رفت کی روشنی میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں'۔ ہم شام کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقوں کے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
 "ہم شامی معاشرے کے تمام طبقات کے مفادات اور امنگوں کا احترام کرتے ہوئے ایک پرامن اور جامع شامی قیادت والے سیاسی عمل کی وکالت کرتے ہیں۔"شام میں مقیم ہندوستانیوں کی سلامتی کے بارے میں بیان میں کہا گیا ہے کہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانہ ان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ہندوستانی برادری کے ساتھ رابطے میں ہے۔یو این آئی م ع۔

About The Author

Latest News