اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ

 

ممبئی، امریکہ اور ہندوستان میں نومبر کے مہنگائی کے اعداد و شمار کے اجراء سے قبل سرمایہ کاروں کی محتاط خریداری کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 16.09 پوائنٹس بڑھ کر 81,526.14 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 31.75 پوائنٹس بڑھ کر 24,641.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.25 فیصد بڑھ کر 48,084.73 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 57,703.48 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

About The Author

Related Posts

Latest News