ابتدائی اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری

ابتدائی اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری

 

ممبئی: ابتدائی اضافے کے بعد، دنیا کے مرکزی بینکوں کی مانیٹری پالیسی جائزہ اجلاس سے قبل سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر ہمہ جہت فروخت کی وجہ سے آج افراتفری کا ماحول رہا۔ شیئر حساس انڈیکس سینسیکس 1064.12 پوائنٹس یا 1.30 فیصد گر کر 80,684.45 کی دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس سے قبل 03 دسمبر کو یہ 80,845.75 پوائنٹس پر تھا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (NSE) کا نفٹی 332.25 پوائنٹس یا 1.35 فیصد گر کر 24,336.00 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.65 فیصد گر کر 47,815.80 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.52 فیصد گر کر 56,928.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔

About The Author

Latest News