ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

 

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بدھ کو وزیر داخلہ امت شاہ پر ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی پریزائیڈنگ آفیسر پی سی موہن نے دو بجے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور ایوان کے وسط میں ہی نعرے بازی شروع کر دی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر نے ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھ کر ارکان سے ہنگامہ آرائی نہ کرنے اور اپنی نشستوں پر جانے کی درخواست کی لیکن ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ بڑھتے ہوئے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے پریزائیڈنگ افسر نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔

About The Author

Latest News