اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ممبئی: امریکی فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی جائزہ میٹنگ کے نتائج سے قبل عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے باوجود مقامی سطح پر ہمہ گیر فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن گر گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 502.25 پوائنٹس گر کر 80,182.20 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 137.15 پوائنٹس گر کر 24,198.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.61 فیصد گر کر 47,524.06 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.76 فیصد کمزور ہوکر 56,496.71 پوائنٹس پر آگیا۔

About The Author

Latest News