پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے دی۔

 

کیپ ٹاؤن، کپتان محمد رضوان (80)، بابر اعظم (73) اور کامران غلام (63) کی نصف سنچریوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی (چار وکٹیں) اور نسیم شاہ (تین وکٹ) کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے 329 رنز کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ کے لیے کپتان ٹیمبا باوما اور ٹونی ڈی جارج کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 34 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں نسیم شاہ نے ٹیمبا باوما (12) کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد 12ویں اوور میں ابرار احمد نے ڈی جارج (34) کو بولڈ کرکے جنوبی افریقہ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ رسی وان ڈیر ڈوسن (23)، ایڈن مارکرم (21) اور ڈیوڈ ملر (29) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہینرک کلاسن نے 74 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے۔ اس کے بعد کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر تک نہ چل سکا۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کامران غلام کو ان کی دھماکہ خیز بلے بازی پر 'پلیئر آف دی میچ' کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار اور نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آغا سلمان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

About The Author

Latest News