سرکاری اداروں اور تعلیم پر زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہے- راہول

سرکاری اداروں اور تعلیم پر زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہے- راہول

 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے تعلیم کو معاشرے کے ہر فرد کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو نجکاری پر توجہ دینے کے بجائے تعلیم پر زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم اور سرکاری اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو اس پر زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنی چاہئے تاکہ تعلیم کو فروغ دیا جا سکے اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ حکومت کو اپنے لوگوں کو معیاری تعلیم کی ضمانت دینا ہے، یہ نجکاری اور مالی مراعات کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا، ہمیں تعلیم اور سرکاری اداروں کو مضبوط کرنے پر بہت زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

About The Author

Latest News