فلم گیم چینجر نے بھارتی مارکیٹ میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔

فلم گیم چینجر نے بھارتی مارکیٹ میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔

 

ممبئی: جنوبی ہند کے فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اور بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی اسٹارر پولیٹیکل ایکشن ڈرامہ فلم گیم چینجر نے ہندوستانی مارکیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔
ایس شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم گیم چینجر 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ Saccanilk کی ایک رپورٹ کے مطابق گیم چینجر نے 51 کروڑ روپے کے ساتھ اکاؤنٹ کھولا تھا۔ فلم نے دوسرے دن 21.6 کروڑ روپے، تیسرے دن 15.9 کروڑ روپے، چوتھے دن 7.65 کروڑ روپے اور پانچویں دن 10.19 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس طرح اس فلم نے پانچ دنوں میں 106.34 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

About The Author

Latest News