آسٹریلیا نے 654 رنز کے بڑے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی

آسٹریلیا نے 654 رنز کے بڑے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی

 

گال (سری لنکا): عثمان خواجہ (232)، ٹیو اسمتھ (141) اور جوش انگلس (102) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن چھ وکٹ پر 654 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے کل دو وکٹ پر 330 پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ آسٹریلیا نے آج اپنا تیسرا وکٹ اسٹیو اسمتھ (141) کی صورت میں گنوایا۔ وہ جیفری وینڈرسے کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس کے بعد پربھات جے سوریا نے عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا دیا۔ عثمان خواجہ نے 352 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (232) رنز بنائے۔ جوش انگلس نے 94 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ انہیں جے سوریا پربھات نے بھی آؤٹ کیا۔ بو ویبسٹر (23) آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے 154 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ایلکس کیری (46) اور مچل اسٹارک (19) ناٹ آؤٹ رہے۔

About The Author

Latest News