جموں و کشمیر میں شیڈو کابینہ کی ضرورت نہیں: عمر

جموں و کشمیر میں شیڈو کابینہ کی ضرورت نہیں: عمر

 

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ’’شیڈو کابینہ‘‘ کی تشکیل کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کو ’’عوامی حکومت‘‘ چلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم غلام سبطین مسعودی کی رہائش گاہ پر تعزیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کابینہ ایک ہے۔ ہمارے ملک میں شیڈو کابینہ کا کوئی تصور نہیں ہے۔

About The Author

Latest News