آدھی آبادی کو انصاف دلانے کے لیے مہیلا کانگریس کی جدوجہد نہیں رکے گی: الکا

آدھی آبادی کو انصاف دلانے کے لیے مہیلا کانگریس کی جدوجہد نہیں رکے گی: الکا

 

نئی دہلی، مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ مودی حکومت ملک کی آدھی آبادی کے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہی ہے اور ان کی آواز کو دبا کر خواتین ریزرویشن بل کو نافذ نہیں کیا جا رہا ہے، اس لیے مہیلا کانگریس کے کارکنان ملک کی خواتین کے مفادات کی جنگ لڑنے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہیں۔
پیر کو یہاں جنتر منتر پر منعقدہ سنسد کا گھراؤ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسز لامبا نے کہا کہ ملک میں خواتین اور بیٹیوں کے خلاف جرائم مسلسل ہو رہے ہیں۔ مظلوم خواتین کی آواز نہیں سنی جا رہی ہے لیکن کانگریس مظالم کا شکار خواتین کی آواز بنے گی اور مرکز کی آمرانہ حکومت کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

About The Author

Latest News