سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری، سولہ نکسلیوں کی لاشیں برآمد
On
چھتیس گڑھ کے سکما اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر ہفتہ کی صبح سے پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کملوچن کشیپ نے بتایا کہ 16 نکسلائیٹس مارے گئے ہیں۔ ڈی آر جی اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے نکسلیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ معاملہ کیرلا پال تھانہ علاقے کے اپم پلی کا ہے۔ سولہ نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جس طرح سے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مارے گئے نکسلیوں میں بڑے کیڈر بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے کہا کہ آپریشن ختم ہونے کے بعد سرچ آپریشن کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ نکسلیوں نے مزید کتنا نقصان پہنچایا ہے۔ INSAS، SLR جیسے خودکار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ مارے جانے والے نکسلیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
About The Author
Latest News
30 Mar 2025 19:42:28
عیدالفطر اسلام میں ایک خاص تہوار ہے، عیدالفطر کا تہوار رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مکمل ہونے کے بعد پوری...