ہمیش ریشمیا 51 سال کے ہو گئے۔

ہمیش ریشمیا 51 سال کے ہو گئے۔

ممبئی، بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اداکار اور موسیقار ہمیش ریشمیا آج 51 برس کے ہو گئے۔
ہمیش ریشمیا 23 جولائی 1973 کو ایک گجراتی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد وپن ریشمیا ایک مشہور میوزک ڈائریکٹر تھے ہمیش نے اپنے والد سے تربیت لی۔ کہا جاتا ہے کہ جب وہ محض 13 سال کے تھے تو انہوں نے گانے لکھنا شروع کر دیے۔
ہمیش ریشمیا نے بالی ووڈ میں بطور موسیقار اپنے کیریئر کا آغاز 1998 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم 'پیار کیا تو دھرنا کیا' سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 'ہیلو برادر'، 'دلہنیا ہم لے جائیں گے'، 'بندھن'، 'تیرے نام' جیسی کئی فلموں کے گانوں کو موسیقی دی۔ جہاں ہمیش ریشمیا سلمان خان کی فلموں میں موسیقی دینے کے لیے مشہور ہوئے وہیں عمران ہاشمی کے ساتھ ان کی جوڑی بہت کامیاب رہی۔ 'جھلک دکھلا جا'، 'عاشق بنایا آپ'، ایسے بہت سے ہٹ گانے تھے جن میں ہمیش ریشمیا نے عمران ہاشمی کو اپنی آواز دی۔
گلوکار اور موسیقار ہونے کے علاوہ ہمیش ریشمیا نے فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔ سال 2007 میں ہمیش ریشمیا نے اداکاری کا رخ کیا اور فلم 'آپ کا سرور' میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 'کارز'، 'دی ایکسپوز' اور 'ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر' جیسی کئی فلموں میں بطور اداکار کام کیا۔ انہوں نے 1995 میں کومل سے شادی کی لیکن شادی کے 22 سال بعد دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد ہمیش نے 2018 میں سونیا کپور سے دوسری شادی کی۔

About The Author

Latest News