کریلے کے استعمال سے کئی طرح کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
کریلا کھانے میں جتنا کڑوا ہے، اس کے فوائد بھی اتنے ہی میٹھے ہیں۔ کریلے کا استعمال انسان کو کئی طرح کی بیماریوں سے بچاتا ہے اور جسم کو ڈیٹاکسفائی کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ماہر غذائیت نے بتایا کہ کریلا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ ہائی شوگر کے مریضوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔ اس سے ذیابیطس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور یہ جسم میں انسولین کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کریلے میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کریلے میں وٹامن سی اور وٹامن اے بھی ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کریلے میں الفا لیپولک ایسڈ ہوتا ہے جو جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں فائبر بھی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ کریلا کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے کچا کھائیں یا آپ اس کا رس بھی پی سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں کریلے کے استعمال سے پرہیز یا کم کرنا چاہیے۔ ان میں کم شوگر، گیسٹرائٹس، جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا افراد کو کریلے کا استعمال کم کرنا چاہیے۔