راجستھان، پنجاب اور ہریانہ، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں 10 ججوں کی تقرری

راجستھان، پنجاب اور ہریانہ، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں 10 ججوں کی تقرری

نئی دہلی: حکومت نے راجستھان اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس میں سات مستقل ججوں کی تقرری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو ایک سال کے لیے اسی عدالت میں ایڈیشنل جج کے طور پر دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعرات کو وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق راجستھان ہائی کورٹ کے چار ایڈووکیٹ اور پنجاب ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو بالترتیب ان عدالتوں میں مستقل جج مقرر کیا گیا ہے۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’آئین ہند کی طرف سے دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر نے یہ تقرریاں کی ہیں‘‘۔ میسرز آنند شرما، سنیل بینیوال، مکیش راجپوروہت اور سندیپ شاہ (تمام وکلاء) کو راجستھان ہائی کورٹ کے مستقل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
ریلیز کے مطابق پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں یعنی سمیت گوئل، مسز سدیپتی شرما اور محترمہ کیرتی سنگھ کو اس عدالت میں مستقل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
چھتیس گڑھ ہائی کورٹ میں کام کرنے والے ایڈیشنل ججس سچن سنگھ راجپوت، رادھاکشن اگروال اور سنجے کمار جیسوال کو ایک سال کی مدت کے لیے اسی عدالت میں انہی عہدوں پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔

About The Author

Latest News