اسٹاک مارکیٹ دوبارہ عروج پر ہے۔

اسٹاک مارکیٹ دوبارہ عروج پر ہے۔

ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کی وجہ سے کار سازوں کے کاروبار میں ساڑھے پانچ فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے باوجود بجاج فنسرو، انڈسنڈ بینک، این ٹی پی سی، ایس بی آئی اور ریلائنس سمیت 20 بڑی کمپنیوں میں خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج بلندی پر بند ہوئی۔
30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 317.93 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 77,606.43 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 105.10 پوائنٹس کے اضافے سے 23591.95 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی مڈ کیپ اور سمال کیپ کمپنیوں میں بھی زبردست خریدار رہی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.46 فیصد بڑھ کر 41,817.03 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 46,803.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 4132 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2349 میں کمی، 1699 میں اضافہ اور 84 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔اسی طرح این ایس ای پر کل 2978 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1537 کی فروخت جبکہ 1382 کی خریدی ہوئی جبکہ 59 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News