بالی ووڈ اداکار منوج کمار انتقال کر گئے۔

بالی ووڈ اداکار منوج کمار انتقال کر گئے۔

ممبئی: معروف بھارتی فلمی اداکار منوج کمار جمعہ کو انتقال کر گئے۔ وہ 87 برس کے تھے۔ انھیں کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔
مسٹر منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات ہفتہ کو ادا کی جائیں گی۔
فلم ڈائریکٹر منوج کمار حب الوطنی پر مبنی فلموں کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
شری منوج کمار کو فلم انڈسٹری میں ان کی شراکت کے لیے 1992 میں پدم شری اور 2015 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

About The Author

Latest News