دہلی پولیس نے ہیروئن کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا پردہ فاش، 10 گرفتار

دہلی پولیس نے ہیروئن کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا پردہ فاش، 10 گرفتار

 

نئی دہلی: تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی کارروائی میں، دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے منشیات اور دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور کم از کم 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ نیٹ ورک افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول دہلی تک پھیلا ہوا تھا۔
دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر سریندر سنگھ جاکھڑ اور ڈپٹی کمشنر اپوروا گپتا نے یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 50 دنوں کی طویل مہم اور چھان بین کے بعد 1.6 کلو گرام افغانستان سے بنی ہیروئن، نشہ میں استعمال ہونے والا ایک خاص قسم کا کیمیکل 130 گرام، منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں، 16 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون اور 16 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں برآمد کی گئیں۔

About The Author

Latest News