شیو پوری معاملے میں فضائیہ نے اظہار افسوس کیا ہے

شیو پوری معاملے میں فضائیہ نے اظہار افسوس کیا ہے

 

بھوپال، شیو پوری: فضائیہ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں ایک مکان کو ہوائی جہاز سے بھاری شیل جیسی چیز گرنے سے تباہ کر دیا گیا تھا۔
ہندوستانی فضائیہ نے ایک ایکس پوسٹ کے ذریعے کہا کہ شیو پوری کے قریب فضائیہ کے طیارے سے ایک غیر دھماکہ خیز چیز کے گرنے سے ایک مکان کو پہنچنے والے نقصان پر فضائیہ کو افسوس ہے۔ اس معاملے میں فضائیہ کی طرف سے تحقیقات کی ہدایات دی گئی ہیں۔
کل دوپہر شیو پوری ضلع کے پچور میں ایک گھر پر آسمان سے گولہ جیسی نامعلوم چیز گر گئی جس کی وجہ سے ایک طرف مکان تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وہ نامعلوم چیز زمین میں دب گئی جس سے تقریباً 10 فٹ گہرا سوراخ ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ بڑا گولہ گھر پر اس وقت گرا جب ایک ہوائی جہاز اوپر سے گزر رہا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ہوائی جہاز سے کوئی چیز نکل کر رہائشی علاقے میں گر گئی جس سے مکان منہدم ہوگیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ امان سنگھ راٹھور نے بتایا کہ دوپہر 12 بجے کے قریب ایک مکان پر آسمان سے گولہ گرا، جس کی وجہ سے مقامی رہائشی منوج ساگر کا مکان تباہ ہو گیا اور گولہ تقریباً 10 فٹ گہرا گڑھا کھود کر زمین میں جا گرا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

About The Author

Latest News