کیتھولک عیسائی پادری پوپ فرانسس انتقال کر گئے

کیتھولک عیسائی پادری پوپ فرانسس انتقال کر گئے

 

ویٹیکن: مسیحی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا ایسٹر پیر کے روز ویٹیکن میں کاسا سانتا مارٹا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ ہولی سی نے آج یہ اطلاع دی۔ "پوپ فرانسس کا ایسٹر پیر کو ویٹیکن میں اپنی رہائش گاہ کاسا سانتا مارٹا میں 88 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا،" ہولی سی نے X پر لکھا۔
ویٹی کن کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 35 منٹ پر آخری سانس لی۔ پوپ فرانسس تاریخ کے پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے۔
وہ گزشتہ کئی ماہ سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔ انہیں 14 فروری کو روم کے جیملی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ نمونیا اور خون کی کمی کا بھی علاج کروا رہے تھے۔ وہ پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث پانچ ہفتوں سے اسپتال میں داخل تھے۔
علاج کے دوران کیتھولک چرچ کے ہیڈ کوارٹر ویٹیکن نے کہا تھا کہ پوپ کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں گردے فیل ہونے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کا بھی پتہ چلا۔ تاہم انہیں 14 مارچ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

About The Author

Latest News