سپریم کورٹ نے مرشد آباد میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی درخواست پر ہدایت دینے سے صاف انکار کر دیا

سپریم کورٹ نے مرشد آباد میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی درخواست پر ہدایت دینے سے صاف انکار کر دیا

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو وقف (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف مغربی بنگال کے مرشد آباد میں پھوٹ پڑے تشدد کے تناظر میں متاثرہ علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی درخواست پر کوئی بھی ہدایت دینے سے صاف انکار کردیا۔
جسٹس بی آر گوائی اور آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین سے کہا کہ "آپ چاہتے ہیں کہ ہم اس پر عمل درآمد کے لیے صدر کو ایک حکم نامہ جاری کریں؟ جیسا کہ اب ہے، ہم پر ایگزیکٹو (دائرہ اختیار) کی خلاف ورزی کا الزام ہے"۔

About The Author

Latest News