ہردوئی میں خوفناک سڑک حادثہ، دس افراد ہلاک
On
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مادھو گنج قصبہ سے ایک سی این جی آٹو بلگرام کٹرہ بلہور روڈ پر بلگرام کی طرف آرہا تھا کہ راستے میں ایک بائک سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران آٹو مخالف سمت سے آنے والے ڈی سی ایم سے ٹکرا گیا اور الٹ گیا۔
آٹو رکشا میں 15 لوگ سوار تھے جن میں سے کچھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور سبھی کو بلگرام ہیلتھ سنٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دس افراد کو مردہ قرار دیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں چھ خواتین، دو بچے، ایک مرد اور ایک نوجوان شامل ہیں، جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے، مرنے والوں میں دو خواتین کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ باقی کی شناخت میں مصروف ہے۔ مرنے والوں کا تعلق آس پاس کے علاقے سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سڑک حادثہ بلگرام کوتوالی علاقے میں کٹرا بلہور ہائی وے پر ہیرا روشن پور گاؤں کے قریب قریب 12.30 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک آٹو جو مادھو گنج سے مسافروں کو لے کر بلگرام کی طرف آرہا تھا۔ راستے میں ہیرا روشن پور گاؤں کے قریب ایک بائک سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران آٹو سامنے سے آنے والے ڈی سی ایم سے ٹکرا گیا اور الٹ گیا۔ آٹو میں 15 مسافر سوار تھے۔
مرنے والوں میں مادھوری اور سنیتا نامی دو خواتین کی شناخت ہوئی ہے جبکہ پولیس باقی کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ زخمیوں میں رمیش، سنجے، وملیش آنند اور کشور شامل ہیں، جن کا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج چل رہا ہے۔
About The Author
Latest News
ہندوستان اے آئی کے میدان میں آگے بننا چاہتا ہے: مودی
04 Jan 2025 19:56:07
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان AI (مکینیکل انٹیلی جنس) کے میدان میں