سری لنکا کے دورے کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کونولی، میک سوینی اور کوہنیمن

سری لنکا کے دورے کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کونولی، میک سوینی اور کوہنیمن

 

سڈنی: آسٹریلیا نے کوپر کونولی اور نیتھن میک سوینی کو دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم میں واپس بلا لیا ہے، سیم کونسٹاس اور بیو ویبسٹر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
آسٹریلوی سلیکٹرز نے دورہ سری لنکا کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز اپنے دوسرے بچے کی پیدائش اور ٹخنے کی چوٹ کے علاج کے لیے گھر پر ہی رہیں گے۔
ان کی جگہ اسٹیون اسمتھ کو کپتان بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹ آرم اسپنر میٹ کوہنیمن اور آف اسپنر ٹوڈ مرفی اور نیتھن لیون اسپنر بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

About The Author

Latest News