’ارمانائی 4‘ کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر 10 جنوری کو زی سنیما پر ہوگا۔

’ارمانائی 4‘ کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر 10 جنوری کو زی سنیما پر ہوگا۔

 

ممبئی: ہارر کامیڈی فلم ’ارمانائی 4‘ کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر 10 جنوری کو زی سینما پر ہوگا۔
'ارمانائی' سیریز کا چوتھا حصہ سسپنس، کامیڈی اور مافوق الفطرت عناصر سے بھرپور ہے۔ اس میں تمنا بھاٹیہ، راشی کھنہ اور سندر سی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس سیریز کو ہارر ماسٹر سندر سی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم کی کہانی باک نامی ایک خطرناک شکل بدلنے والے شیطان کے گرد گھومتی ہے جو ایک گاؤں کا امن و سکون برباد کر دیتا ہے اور ایک خاندان کا مستقبل تاریک کر دیتا ہے۔ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھے گی، ناظرین ایک پراسرار حویلی، عجیب و غریب رسومات اور شدید سسپنس کا مشاہدہ کریں گے۔ آرمانائی 4 کا ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئر رات 8 بجے زی سنیما پر ہوگا۔

About The Author

Latest News