اکھلیش کے چچا راجپال سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا

اکھلیش کے چچا راجپال سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا

۔

مین پوری: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے چچا راجپال سنگھ یادو کا جمعرات کی صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر یادو کو گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آج صبح آخری سانس لی۔ ان کی لاش کو سیفائی لایا جا رہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
مین پوری ایم پی ڈمپل یادو کے ماموں راجپال سنگھ یادو کی موت سے ایس پی میں سوگ کی لہر ہے۔ مین پوری سے پارٹی کارکن سیفائی پہنچ گئے۔ لوہیا واہنی کے صدر راول سنگھ یادو نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ راجپال سنگھ کی موت سے پارٹی کارکنوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ وہ بہت ملنسار طبیعت کے تھے۔
مسٹر یادو سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے چچا اور مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو کے دادا تھے۔

About The Author

Latest News